سورة المرسلات - آیت 33
كَأَنَّهُ جِمَالَتٌ صُفْرٌ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
گویا وہ زرد اونٹ ہیں۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٢٠] جہنم سے اٹھنے والے چنگارے اور شرارے اتنے بڑے ہوں گے۔ جیسے بلند و بالا عمارتیں ہوں پھر جب وہ ٹوٹ کر اور بکھر کر نیچے جہنم کی طرف گریں گے تو ایسا معلوم ہوگا جیسے زرد رنگ کے اونٹ اچھل کود رہے ہیں۔