سورة المرسلات - آیت 19

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[١١] یعنی ہمارا یہ دستور اسی بات پر ختم نہیں ہوجاتا کہ آخرت کے منکروں کو تباہ و برباد کرکے صفحۂ ہستی سے مٹا دیں۔ بلکہ اس کی حیثیت تو محض ایک مجرم کی گرفتاری کی ہے۔ کہ باقی لوگ ان کے مظالم سے نجات پائیں اور محفوظ رہیں۔ اصل تباہی تو ان کی قیامت کے دن ہوگی۔ جس دن انہیں ان کے جرائم کی قرار واقعی سزا دی جائے گی۔