سورة الإنسان - آیت 28

نَّحْنُ خَلَقْنَاهُمْ وَشَدَدْنَا أَسْرَهُمْ ۖ وَإِذَا شِئْنَا بَدَّلْنَا أَمْثَالَهُمْ تَبْدِيلًا

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ہم نے انہیں پیدا کیا اور ان کے جوڑوں کو مضبوط کیا ۔ اور جب ہم چاہیں ان کی مانند اور لوگ بدل لائیں

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٣١] ہم نے رحم مادر سے ایک خوردبینی کیڑے کی نشوونما کرکے انہیں اس طرح پیدا کیا کہ ان کا بند بند اور پور پور درست کرکے انہیں ایک صاحب عقل و شعور انسان بنا کر پیدا کردیا تھا تو ہم میں یہ بھی قدرت ہے کہ تمہیں پرے ہٹا کر دوسری مخلوق تمہاری جگہ لے آئیں جو تمہاری طرح نافرمان اور سرکش نہ ہو۔ اور یہ بھی قدرت ہے کہ تمہیں اس صفحہ ہستی سے مٹا کر دوبارہ تمہیں پیدا کرکے تمہارا پوری طرح محاسبہ کریں۔