سورة الإنسان - آیت 12
وَجَزَاهُم بِمَا صَبَرُوا جَنَّةً وَحَرِيرًا
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
اور باغ اور ریشمی لباس انہیں ان کے صبر کا بدلہ دیا
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[١٥] دنیا میں ان لوگوں نے اللہ کی رضا کی خاطر بے شمار پابندیاں برداشت کی تھیں۔ اسلام کی راہ میں آنے والی مشکلات کو بھی خندہ پیشانی سے برداشت کرتے رہے تھے۔ اس مستقل صبر کے عوض آج انہیں جنت بھی عطا کی جائے گی اور فاخرانہ ریشمی لباس بھی پہنائے جائیں گے اور وہ جنت میں پورے شاہانہ ٹھاٹھ کے ساتھ تکیہ لگائے بیٹھا کریں گے۔