سورة القيامة - آیت 25

تَظُنُّ أَن يُفْعَلَ بِهَا فَاقِرَةٌ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

وہ خیال کرینگے کہ ان کے ساتھ وہ معاملہ کرلیا جائیگا ۔ جس سے کمر ٹوٹ جائیگی

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[١٥] اور یہی آخرت کے واقعات جن لوگوں کی توقعات کے برعکس نکلیں گے تو ان کے چہروں پر ہوائیاں اڑنے لگیں گی اور انہیں یہ خوب معلوم ہوجائے گا کہ ان کی شامت آئی کہ آئی۔ اس تصور سے ہی وہ یوں شکستہ خاطر ہوجائیں گے جیسے ان کی کمر توڑ کر رکھ دی گئی ہے۔