سورة المدثر - آیت 5

وَالرُّجْزَ فَاهْجُرْ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور پلیدی دور کر

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٥] باطنی صفائی :۔ رُجْزٌ سے مراد ظاہری میل کچیل، گندگی اور نجاست بھی ہے۔ اور باطنی یعنی دل کی نجاست یا گندگی بھی۔ اس لفظ کا اطلاق ان تمام شیطانی وساوس پر ہوتا ہے جو دل میں موجود ہوں۔ خواہ یہ غیر اللہ کی عبادت سے متعلق ہوں یا برے خیالات سے۔ اور یہ باطنی صفائی ظاہری صفائی سے بھی زیادہ ضروری ہے۔