سورة المعارج - آیت 16

نَزَّاعَةً لِّلشَّوَىٰ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

وہ تپتی آگ ہے منہ کی کھال کھینچنے والی۔

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[١٠] شویٰ بمعنی جسم کے اطراف۔ ہاتھ پاؤں اور وہ اعضاء جن پر زخم لگنے سے موت واقع نہ ہو۔ کہتے ہیں رَمَاہَ فَاَشْوَاہ، یعنی اس نے اسے تیر مارا تو اس کے اطراف پر لگا۔ یعنی کسی ایسے عضو پر نہیں لگا جس پر زخم لگنے سے موت واقع ہوتی۔ یعنی جہنم کی آگ ان کی کھالوں کو کھینچ لے گی۔ کھالیں گل جائیں گی جسم ننگے بے کھال ہوجائیں گے مگر یہ آگ مجرموں کی جان ختم نہیں کرسکے گی۔