سورة الحاقة - آیت 11
إِنَّا لَمَّا طَغَى الْمَاءُ حَمَلْنَاكُمْ فِي الْجَارِيَةِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
جب پانی نے طغیانی کی تو ہم ہی نے تمہیں کشتی میں سوار کیا۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٨] اس آیت میں طوفان سے مراد طوفان نوح ہے۔ اور ''تمہیں'' سے مراد وہ تمام بنی نوع انسان ہیں۔ جو دنیا میں اس وقت آباد تھے اور یہ ان لوگوں کی ہی اولاد ہیں جنہیں طوفان نوح کے وقت کشتی میں سوار کرلیا گیا تھا۔