سورة القلم - آیت 16
سَنَسِمُهُ عَلَى الْخُرْطُومِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اب ہم اس کی سونڈ (ناک) پر داغ دیں گے۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[١٣] ممکن ہے کہ اس کی ناک بڑی اور لمبوتری ہوتاہم عمومی محاورہ یہ ہے کہ جو لوگ صاحب مال اور اولاد ہوں ان کی ناک بھی بڑی ہوتی ہے اور یہ لوگ اپنی ناک کی خاطر کئی ایسے جتن کرتے رہتے ہیں کہ ان کی ناک کو کوئی آنچ نہ پہنچے۔ اس آیت میں بتایا گیا کہ ہم اس شخص کی اس بڑی ناک کو پوری طرح ذلیل کرکے چھوڑیں گے۔