سورة الحديد - آیت 18

إِنَّ الْمُصَّدِّقِينَ وَالْمُصَّدِّقَاتِ وَأَقْرَضُوا اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا يُضَاعَفُ لَهُمْ وَلَهُمْ أَجْرٌ كَرِيمٌ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

بے شک خیرات دینے والے اور خیرات دینے والی عورتیں اور جنہوں نے اللہ کو قرض حسنہ دیا انہیں دو چند دیا جائے گا ۔ اور انہیں عزت کا اجر ملے گا۔

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٣١] اس آیت میں انفاق فی سبیل اللہ کی ترغیب میں تاکید مزید کے طور پر اسی سورۃ کی آیت نمبر ١١ کے مضمون کو دہرایا گیا ہے۔ تشریح آیت مذکورہ کے تحت دیکھ لی جائے۔