سورة الرحمن - آیت 46

وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتَانِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور اس شخص کے لئے جو اپنے رب کے سامنے ہونے سے ڈرادو (ف 1) باغ ہیں

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٣١] اس سورۃ کی اکثر آیات میں دو دو چیزوں کا ذکر آرہا ہے لہٰذا یہاں بھی دو باغات کا ذکر فرمایا : حالانکہ ہر جنتی کو کئی باغات ملیں گے۔ جیسا کہ بعض دوسری آیات سے واضح ہے۔ پھر تمام اہل جنت کے سارے باغوں کے مجموعہ کا نام بھی الجنۃ ہے۔ یعنی باغات کا مخصوص مقام۔ بہشت۔