سورة النجم - آیت 56

هَٰذَا نَذِيرٌ مِّنَ النُّذُرِ الْأُولَىٰ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

یہ تو پہلے ڈرانے والوں میں سے ایک ڈرانے والا ہے

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٣٩] یعنی کوئی نئی بات نہیں کہتا۔ تمہیں اپنے برے انجام سے بچ جانے کی طرف بلاتا ہے۔ سابقہ تمام انبیاء بھی اپنی قوموں کو یہی کچھ کہتے رہے ہیں۔