سورة الطور - آیت 6

وَالْبَحْرِ الْمَسْجُورِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور ابلتے دریا کی

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٥] مسجور۔ سجر میں کسی چیز کے بھرے ہوئے ہونے اور اس میں مخالطت یا تلاطم کا مفہوم پایا جاتا ہے۔ (مقائیس اللغۃ( اور اس آیت کا مطلب یہ ہے کہ اس سمندر کی قسم جو لبالب بھرا ہوا بھی ہے اور اس کے تلاطم میں اتنا جوش ہے کہ یوں معلوم ہوتا ہے جیسے ابل رہا ہو۔