سورة الذاريات - آیت 51
وَلَا تَجْعَلُوا مَعَ اللَّهِ إِلَٰهًا آخَرَ ۖ إِنِّي لَكُم مِّنْهُ نَذِيرٌ مُّبِينٌ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
اور اللہ کے ساتھ دوسرا معبود نہ ٹھہراؤ۔ بےشک میں تمہیں اس کی طرف سے کھول کر ڈرانے (ف 1) والا ہوں
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٤٤] انہی مذکورہ اشیاء کا ذکر کرکے انسان کو دعوت دی جارہی ہے کہ یہ سب کچھ معلوم کرلینے کے بعد تمہیں چاہیے کہ فوراً ان اشیاء کے خالق کی طرف رجوع کرو۔ اور صرف اسی کی طرف رجوع کرو۔ کیونکہ تخلیق، ملکیت اور تصرف سب کچھ اسی کا ہے۔ دوسرا کوئی اس میں حصہ دار نہیں۔