سورة الدخان - آیت 7

رَبِّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا ۖ إِن كُنتُم مُّوقِنِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان کی چیزوں کا رب اگر تم کو یقین ہے

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٥] یعنی اگر تمہیں اس بات کا یقین ہے کہ کائنات میں موجود ساری مخلوق کی ربوبیت عامہ کی ذمہ داری صرف اللہ تعالیٰ کی ذات ہے تو پھر تمہیں یہ بھی یقین کرلینا چاہئے کہ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فی الواقع اللہ تعالیٰ نے ہی تمہاری ہدایت کے لیے بھیجا ہے۔ کیونکہ وہ صرف تمہاری جسمانی تربیت کا ہی ذمہ دار نہیں بلکہ تمہاری روحانی تربیت اور تمہیں ہدایت کی راہ بتانا بھی اس کے ذمہ ہے۔