سورة فصلت - آیت 46
مَّنْ عَمِلَ صَالِحًا فَلِنَفْسِهِ ۖ وَمَنْ أَسَاءَ فَعَلَيْهَا ۗ وَمَا رَبُّكَ بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِيدِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
جس نے نیک کام کیا اپنے ہی لئے ہے اور جس نے برا کیا تو اس کی برائی اسی پر ہے اور تیرا رب بندوں پر ظلم نہیں کرتا۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٦٠] یعنی آپ کے پروردگار کو اپنے بندوں کو خواہ مخواہ سزا دینے کا کوئی شوق نہیں۔ نہ وہ یہ ظلم کرسکتا ہے کہ نیکی کرنے والوں کو کچھ بدلہ نہ دے اور نہ یہ کہ بدی کرنے والوں کو ان کی بدی کی کوئی سزا نہ دے۔