سورة غافر - آیت 48
قَالَ الَّذِينَ اسْتَكْبَرُوا إِنَّا كُلٌّ فِيهَا إِنَّ اللَّهَ قَدْ حَكَمَ بَيْنَ الْعِبَادِ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
متکبر کہیں گے ، بےشک ہم سب اسی (ف 1) میں ہیں ۔ بےشک اللہ بندوں میں فیصلہ کرچکا ہے
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٦٢] بڑے حضرات جواب دیں گے کہ اب تو جو کچھ ہونا تھا ہوچکا۔ اللہ تعالیٰ ہر ایک کے حق میں جتنی سزا کا فیصلہ کرچکا ہے اس میں کمی بیشی نہیں ہوسکتی۔