سورة ص - آیت 83

إِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

مگر جو تیرے چنے ہوئے بندے ہیں (وہ میرے قابو کے نہیں)۔

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٧٤] یہ مطلب نہیں کہ ابلیس اللہ کے مخلص بندوں کو بہکانے کی کوشش ہی نہیں کرے گا۔ بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اس کے دام فریب میں نہ آسکیں گے۔