سورة ص - آیت 40

وَإِنَّ لَهُ عِندَنَا لَزُلْفَىٰ وَحُسْنَ مَآبٍ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

بے شک اس کے لئے ہمارے پاس البتہ نزدیکی اور اچھا ٹھکانہ ہے

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٤٦] یعنی ان کی سلطنت اور فرمانروائی ہماری عبادت گزاری کے آڑے نہ آسکی۔ شاہی میں فقیرانہ زندگی بسر کرنا بھی ایک بڑی آزمائش ہے جس میں وہ پورے اترے لہٰذا اللہ نے انہیں مقربین میں شامل کرلیا اور بلند درجات عطا فرمائے۔