سورة الصافات - آیت 140

إِذْ أَبَقَ إِلَى الْفُلْكِ الْمَشْحُونِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

جب وہ اس بھری ہوئی کشتی پر بھاگ کر پہنچا

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٨٠] سیدنا یونس کی بلا اذن الہٰی ہجرت :۔ اَبَقَ کا لفظ بالخصوص ایک غلام کا اپنے آقا کے ہاں سے بھاگ کھڑا ہونے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ سیدنا یونس علیہ السلام بھی چونکہ اللہ کے حکم ہجرت کے بغیر اپنی قوم کے لوگوں سے بھاگ آئے تھے اس لئے یہ لفظ استعمال کیا گیا اس میں لطیف اشارہ یہ ہے کہ ہر شخص حتیٰ کہ ہر نبی بھی اپنے پروردگار کا ہمہ وقتی غلام اور بندہ ہوتا ہے۔