سورة الصافات - آیت 130

سَلَامٌ عَلَىٰ إِلْ يَاسِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

کہ اسلام ہوں (آل یسٰین) (ف 2) یعنی الیاس پر۔

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٧٦] الیاسین اور الیاس ایک ہی بات ہے :۔ الیاس اور الیاسین ایک ہی بات ہے۔ الیاسین بھی سیدنا الیاس علیہ السلام ہی کا دوسرا نام ہے اور تلفظ کی ایسی کمی بیشی تقریباً سب زبانوں میں پائی جاتی ہے۔ قرآن میں اس کی دوسری مثال طور سینا ہے جسے سورۃ والتین میں سینین کہا گیا ہے۔