سورة الصافات - آیت 78
وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور پچھلی خلقت میں ہم نے ان کا ذکر (خیر) باقی رکھا۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٤٦] یعنی رہتی دنیا تک سیدنا نوح علیہ السلام کا نام بھلائی سے لیا جاتا رہے گا۔ چنانچہ اس وقت دنیا میں جتنی بھی قومیں آباد ہیں۔ سب اپنا سلسلہ نسب سیدنا نوح علیہ السلام سے ملاتی اور اس میں فخر محسوس کرتی ہیں۔ نیز اکثر اقوام انہیں اپنا مذہبی قائد تسلیم کرتی ہیں۔ حتیٰ کہ ایران کے مجوسی اور صابی بھی انہیں اپنا نبی تسلیم کرتے ہیں۔