سورة الصافات - آیت 53
أَإِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَإِنَّا لَمَدِينُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
بھلا جب ہم مرگئے اور مٹی اور ہڈیاں ہوگئے تو کیا ہم تب بدلہ پائیں گے۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٣٠] یعنی کیا تمہاری بھی ایسی مت ماری گئی ہے کہ تم اس قسم کے بعید از عقل باتوں کو تسلیم کرنے لگے ہو۔