سورة سبأ - آیت 17

ذَٰلِكَ جَزَيْنَاهُم بِمَا كَفَرُوا ۖ وَهَلْ نُجَازِي إِلَّا الْكَفُورَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

یہ ان کے کفر کا بدلہ ہم نے ان کو دیا اور بری سزا سوائے ناشکر کے اور کسی کو ہم نہیں دیا کرتے

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[ ٢٨] یعنی یہ سزا کچھ قوم سبا سے ہی مختص نہ تھی بلکہ جو قوم بھی اللہ کی نعمتوں سے فائدہ اٹھانے کے بعد اپنے محسن حقیقی کو بھول جاتی ہے اور اس کا شکر ادا کرنے کے بجائے سرتابی کی راہ اختیار کرتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کی سنت یہی ہے کہ وہ اس قوم کو ایسے ہی انجام سے دوچار کردیتا ہے۔