سورة العنكبوت - آیت 53

وَيَسْتَعْجِلُونَكَ بِالْعَذَابِ ۚ وَلَوْلَا أَجَلٌ مُّسَمًّى لَّجَاءَهُمُ الْعَذَابُ وَلَيَأْتِيَنَّهُم بَغْتَةً وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور تجھ سے جلد عذاب مانگتے ہیں اور اگر ایک مقررہ میعاد نہ ہوتی تو ضرور ان پر عذاب آجاتا اور البتہ وہ ان پر ناگہاں آئے گا اور انہیں خبر بھی نہ ہوگی

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٨٥] اس آیت میں جس عذاب کی جلدی کا مطالبہ کیا جارہا ہے وہ دنیا کا عذاب ہے۔ اور وہ اللہ کے ضابطہ کے مطابق فتح مکہ کے دن آیا تھا۔ جب کفار مکہ کو یک دم مسلمانوں کی یلغار کی خبر ہوئی اور ان میں مقابلہ کی سکت ہی نہ رہی۔