سورة النمل - آیت 85
وَوَقَعَ الْقَوْلُ عَلَيْهِم بِمَا ظَلَمُوا فَهُمْ لَا يَنطِقُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور ان کے ظلم کے سبب ان پر عذاب کا وہ وعدہ پورا ہوگا پھر وہ کچھ نہ بولیں گے۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٩٠] یعنی ان پر الٹ پڑے گی، ان کا قصور ثابت ہوجائے گا کہ وہ واقعی اللہ کی آیات کے ساتھ بے انصافی کا معاملہ کرتے رہے۔ لہٰذا انھیں اس سوال کا کوئی جواب میسر نہ آئے گا۔