سورة الشعراء - آیت 120

ثُمَّ أَغْرَقْنَا بَعْدُ الْبَاقِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

پھر اس کے بعد ان باغیوں کو ڈبو دیا ف ١

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٨٠] کشتی نوح اور طوفان نوح کا ذکر پہلے سورۃ اعراف آیت ٦٤، سورۃ یونس آیت نمبر ٧١، ٧٣، سورۃ ہود آیت نمبر ٣٨، ٤٣ میں گزر چکا ہے۔ متعلقہ حواشی ملاحظہ فرما لئے جائیں۔