سورة الفرقان - آیت 69

يُضَاعَفْ لَهُ الْعَذَابُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَيَخْلُدْ فِيهِ مُهَانًا

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور قیامت کے دن اس کو دگنا عذاب دیا جائے گا اور ہمیشہ اس میں خوار ہوکر پڑارہے گا

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٨٦] یعنی جو لوگ ایسے جرائم میں مبتلا ہیں۔ ایک تو انہیں ان کی سزا مل کے رہے گی۔ دوسرے ان کے عذاب میں کبھی وقفہ نہیں آئے گا۔ اور تیسرے یہ کہ ان کے عذاب میں دم بدم اضافہ ہی کیا جاتا رہے گا۔ پھر اس جہنم سے نکلنے کی بھی کوئی صورت اس کے لئے ممکن نہ ہوگی۔