سورة النور - آیت 56

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور نماز قائم رکھو ، اور زکوۃ دو ، اور رسول کی اطاعت کرو ، شاید تم پر رحم ہو (ف ٣) ۔

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٨٥] یہ خطاب صرف منافقوں کو ہی نہیں بلکہ سب کے لئے عام ہے۔ یعنی اگر تم لوگ چاہتے ہو کہ اللہ تم پر رحم فرمائے اور اس کی رحمتیں تم پر نازل ہوں تو اس کی صورت صرف یہی ہے کہ سچے دل سے اللہ کے رسول کی اطاعت کرو اور نماز اور زکوٰۃ کی ادائیگی کا پورا اہتمام کرو۔