سورة الأنبياء - آیت 76

وَنُوحًا إِذْ نَادَىٰ مِن قَبْلُ فَاسْتَجَبْنَا لَهُ فَنَجَّيْنَاهُ وَأَهْلَهُ مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِيمِ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور نوح کو یاد کر جب اس نے اس سے پہلے پکارا تو ہم نے اس کی دعا قبول کی ، پھر اسے اور اس کے اہل کو بڑی گھبراہٹ سے بچا لیا ۔

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٦٣] حضرت نوح علیہ السلام کا قصہ بھی سورۃ اعراف اور سورۃ ہود میں گزر چکا ہے وہ حواشی بھی سامنے رکھے جائیں۔