سورة مريم - آیت 82
كَلَّا ۚ سَيَكْفُرُونَ بِعِبَادَتِهِمْ وَيَكُونُونَ عَلَيْهِمْ ضِدًّا
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
ہر گز نہیں وہ ان کی عبادت کا انکار کریں گے اور ان کے مخالف ہوں گے ۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٧٥] یعنی وہ کہہ دیں گے کہ ہم نے ان سے کب کہا تھا کہ وہ ہماری عبادت کیا کریں۔ نیز ہمیں تو آج تک یہ معلوم نہ ہوسکا کہ وہ ہماری عبادت کرتے بھی رہے ہیں یا نہیں؟