سورة البقرة - آیت 172

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُلُوا مِن طَيِّبَاتِ مَا رَزَقْنَاكُمْ وَاشْكُرُوا لِلَّهِ إِن كُنتُمْ إِيَّاهُ تَعْبُدُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

مومنو ! پاک چیزوں میں سے جو ہم نے تمہیں دی ہیں ‘ کھاؤ اور اللہ کا شکر کرو ، اگر تم اسی کے بندے ہو (ف ١)

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[ ٢١٤] آیت نمبر ١٦٩ میں خطاب عوام الناس سے تھا۔ اس آیت میں مومنوں سے ہے۔ اسی لیے انہیں تاکید کی جا رہی ہے کہ کھانے کے بعد اللہ کا شکر بھی ادا کیا کرو۔