سورة الاعراف - آیت 20

فَوَسْوَسَ لَهُمَا الشَّيْطَانُ لِيُبْدِيَ لَهُمَا مَا وُورِيَ عَنْهُمَا مِن سَوْآتِهِمَا وَقَالَ مَا نَهَاكُمَا رَبُّكُمَا عَنْ هَٰذِهِ الشَّجَرَةِ إِلَّا أَن تَكُونَا مَلَكَيْنِ أَوْ تَكُونَا مِنَ الْخَالِدِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

پھر شیطان نے انہیں بہکایا ، تاکہ انکی شرمگاہیں جو ان سے چھپی ہوئی تھیں ، ان پر ظاہر کرے اور کہا تمہارے رب نے جو تمہیں اس درخت سے منع کیا ہے تو صرف اس لئے کہ تم دونوں کبھی فرشتے ہوجاؤ یا تم دونوں ہمیشہ رہنے والوں میں سے نہ ہوجاؤ(ف ١) ۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

شیطان انسان کو کیسے گمراہ کرتا ہے: انسان کو گمراہ کرنے کے لیے شیطان انسان کے دل میں وسوسہ ڈالتا ہے۔ وسوسہ سے مراد ہر وہ خیال ہے جس پر عمل کرنا کسی حکم خدا کی نافرمانی سے ہوتا ہے۔ یعنی شیطان کا پہلا حملہ اس کے خیالات پر ہوتا ہے جیسا کہ حدیث میں ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’شیطان انسان کی رگوں میں یوں دوڑتا ہے جیسے انسان کا خون دوڑتا ہے۔‘‘ (بخاری: ۲۰۳۸)