سورة الانعام - آیت 131

ذَٰلِكَ أَن لَّمْ يَكُن رَّبُّكَ مُهْلِكَ الْقُرَىٰ بِظُلْمٍ وَأَهْلُهَا غَافِلُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

یہ اس لئے ہے کہ تیرا رب بستیوں کو ظلم کے سبب اس حال میں ہلاک نہیں کرنے والا کہ وہاں کے لوگ بےخبر ہوں (ف ١) ۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اللہ تعالیٰ کا یہ اصول نہیں کہ وہ کسی بستی کے لوگوں کو ان کے گناہوں کے انجام سے خبردار کیے بغیر انھیں اس دنیا میں تباہ کر ڈالے۔ اللہ تعالیٰ نے جن و انسانوں کی طرف رسول اور کتابیں بھیج کر حجت پوری کردی جیسا کہ قرآن میں فرمایا۔ ’’یعنی کوئی بستی ایسی نہیں جہاں کوئی ڈرانیوالا نہ بھیجا ہو۔‘‘ اور یہ ڈرانے والے جنوں اور انسانوں کے لیے ہوتے تھے پھر جس جس نے ان انبیاء کی دعوت پر لبیک کہا اور عمال صالحہ بجالائے تو ہر ایک کو اسکے اعمال کے مطابق درجات عطا ہونگے۔