سورة الانعام - آیت 87

وَمِنْ آبَائِهِمْ وَذُرِّيَّاتِهِمْ وَإِخْوَانِهِمْ ۖ وَاجْتَبَيْنَاهُمْ وَهَدَيْنَاهُمْ إِلَىٰ صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور ان کے باپ دادوں ، اور ان کی اولاد اور بھائیوں میں سے بعض کو ، اور ہم نے انہیں برگزیدہ گیا (ف ١) ۔ اور راہ راست کی ہدایت کی ۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

ہم نے ان کو چن لیا: ان سب انبیاء کی جماعت کے علاوہ ہم نے ان کے آباؤ اجداد، آل اولاد اور ان کے بھائیوں میں سے بھی بہت سے لوگوں کو راہ راست کی طرف ہدایت سے نوازا، اور قابل ذکر بات یہ ہے کہ وہ توحید پرست تھے، شرک سے سخت بیزار تھے کیونکہ شرک ایسی بُری بلا ہے کہ اگر یہ انبیاء بھی شرک کرتے تو ان کے سب اعمال برباد ہوجاتے، یہ بات دوسروں کے لیے شدید تنبیہ کے طور پر بیان کی گئی ہے ورنہ انبیاء سے شرک کا صدور نا ممکنات میں سے ہے۔ انبیاء کی بعثت کا تو مقصد ہی یہ ہوتا ہے کہ وہ بندوں کا تعلق براہ راست اللہ سے جوڑیں۔