سورة الانعام - آیت 79
إِنِّي وَجَّهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي فَطَرَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ حَنِيفًا ۖ وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
میں نے آسمان وزمین کے خالق کی طرف ایک طرفہ ہو کے اپنا منہ کیا ہے ، میں مشرکوں میں نہیں ۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
ابراہیم مشاہدہ فطرت سے حق تک پہنچے۔ چہرہ اس کی طرف کردیا جس نے زمین و آسمان پیدا كیے کوئی مجھے اس کے سامنے سے نہیں ہٹا سکتا۔ مشاہدہ کائنات سے ابراہیم میں تبدیلی آئی۔ خالق کائنات کے لیے خالص ہوگئے، رخ متعین کرلیا، شعور اور ضمیر روشن ہوگیا، ایک صحیح عقیدہ نے انھیں طاقت دی۔