سورة المآئدہ - آیت 96

أُحِلَّ لَكُمْ صَيْدُ الْبَحْرِ وَطَعَامُهُ مَتَاعًا لَّكُمْ وَلِلسَّيَّارَةِ ۖ وَحُرِّمَ عَلَيْكُمْ صَيْدُ الْبَرِّ مَا دُمْتُمْ حُرُمًا ۗ وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

تمہارے لئے دریائی شکار اور اس کا کھانا تمہارے اور مسافروں کے فائدہ کیلئے حلال کیا گیا ہے اور تم پر جنگل کا شکار حرام ہے ، جب تک تم احرام میں ہو ، اور خدا سے ڈرو جس کے پاس جاؤ گے۔ (ف ١) ۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

سمندری جانور حلال ہیں: بعض اوقات زاد راہ ختم ہوجاتا ہے اس لیے کسی بھی حالت میں شکار کیا جاسکتا ہے اور محفوظ بھی کیا جاسکتا ہے دریائی جانور کے شکار میں کوئی حرج نہیں تازہ پکڑا ہوا جانور یا جو مردہ ہوکر باہر نکل آیا دونوں حلال ہیں۔ سمندری سفر میں زندگی کو برقرار رکھنے کا واحد ذریعہ آبی جانور ہوتے ہیں۔ خشکی کا شکار حالت احرام میں نہیں کرسکتے۔ اور اللہ سے ڈرتے رہوجسکے حضور تم سب جمع کیے جاؤ گے۔