سورة المآئدہ - آیت 74
أَفَلَا يَتُوبُونَ إِلَى اللَّهِ وَيَسْتَغْفِرُونَهُ ۚ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
وہ کیوں نہیں اللہ کی طرف توبہ کر کے گناہ بخشواتے ؟ اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے ۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ تعالیٰ ستر ماؤں سے زیادہ محبت کرنے والا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر یہ توبہ کرلیں تو میں تو بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہوں۔