سورة المآئدہ - آیت 43
وَكَيْفَ يُحَكِّمُونَكَ وَعِندَهُمُ التَّوْرَاةُ فِيهَا حُكْمُ اللَّهِ ثُمَّ يَتَوَلَّوْنَ مِن بَعْدِ ذَٰلِكَ ۚ وَمَا أُولَٰئِكَ بِالْمُؤْمِنِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور وہ تجھے کیوں منصف مقرر کریں گے جب کہ ان کے پاس تورات ہے اس میں خدا کا حکم لکھا ہوا ہے پھر بعد اس کے وہ اس سے بھر جاتے ہیں اور وہ مومن نہیں ہیں ۔(ف ٢)
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یہودی مذہبی لوگ ہونے کے باوجود تورات سے فیصلے نہیں لیتے، آپ کے پاس کس لیے آتے ہیں جبکہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو جھوٹا نبی سمجھتے ہیں۔ اللہ کی شریعت کو قبول کرنا دراصل اللہ کی نگرانی کو قبول کرنا ہے۔ احکامات اور ایمان کو قبول کرنا ہے یہودی تورات کو اللہ کی کتاب سمجھنے کے باوجود اس کا حکم نہیں مانتے اس لیے اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ یہ لوگ ایمان والے نہیں۔