سورة المآئدہ - آیت 39

فَمَن تَابَ مِن بَعْدِ ظُلْمِهِ وَأَصْلَحَ فَإِنَّ اللَّهَ يَتُوبُ عَلَيْهِ ۗ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

پھر جب نے اپنے قصور کئے پیچھے توبہ کی اور سنور گیا تو اللہ اس کو معاف کرتا ہے بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے ۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

توبہ کا دروازہ کھلا ہے۔ اگر کوئی شخص ظلم کرنے کے بعد ندامت محسوس کرتا ہے اور اللہ کے حضور توبہ کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ رحم کرنے والا بخشنے والا ہے لیکن توبہ سے چوری کی یا کسی اور قابل حد جُرم کی سز ا معاف نہیں ہوگی۔