يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا آمِنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ وَالْكِتَابِ الَّذِي نَزَّلَ عَلَىٰ رَسُولِهِ وَالْكِتَابِ الَّذِي أَنزَلَ مِن قَبْلُ ۚ وَمَن يَكْفُرْ بِاللَّهِ وَمَلَائِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَقَدْ ضَلَّ ضَلَالًا بَعِيدًا
مومنو ! تم اللہ پر اور اس کے رسول پر اور اس کتاب پر جو خدا نے اپنے رسول (ﷺلم) پر نازل کی ہے اور اس کتاب پر جو اس سے پہلے اس نے نازل کی تھی ایمان لاؤ ۔ اور جو اس سے پہلے اس نے نازل کی تھی ، ایمان لاؤ ۔ اور جو کوئی اللہ کا اور اس کے فرشتوں اور کتابوں اور رسولوں کا اور آخری دن کا منکر ہوا وہ گمراہی میں بہت دور جا پڑا ۔ (ف ٢)
اے ایمان والو خالص اور سچے مومن بن جاؤ۔ اس آیت میں ’’آمنوا‘‘ دو معنوں یا دو مختلف درجوں میں استعمال ہوا ہے۔ (۱) آمنوا سے مراد وہ لوگ ہیں جو مومنوں کی جماعت میں شامل ہوچکے ہو۔ (۲) دوسرے آمنوا سے مراد یہ ہے کہ پختہ عزم اور سنجیدگی کے ساتھ ایمان لاؤ، اور اپنی سوچ، اپنے عمل اپنے رویے، اپنے نظریات، اپنے کردار، اپنی دوستی و دشمنی، اپنی اغراض، اپنی جدوجہد غرض ہر چیز کو اس عقیدے کے مطابق بناؤ جس پر تم ایمان لائے ہو۔ تب ہی تم میں انصاف پر قائم رہنے کی صفت پیدا ہوسکے گی۔ تمام نازل شدہ کتابوں پر ایمان: سے مراد وہ کتاب جو اللہ کی طرف سے نازل شدہ ہے۔ یعنی قرآن کریم اور تورات اور انجیل اور تمام آسمانی صحیفے، زبور سب پر ایمان لانا ضروری ہے۔ جیساکہ قرآن مجید میں متعدد آیات میں ایمان بالغیب کے پانچ اجزاء کا ذکر ہے۔ (۱) اللہ پر ایمان۔ (۲) کتابوں پر ایمان ۔ (۳)رسولوں پر ایمان۔ (۴)فرشتوں پر ایمان۔ (۵)آخرت کے دن پر ایمان یعنی ان پر پختہ یقین رکھا جائے ایمان بالغیب کا چھٹا جزو تقدیر پر ایمان ہے۔ یعنی ہر طرح کی بھلائی اور بُرائی اللہ کی طرف سے ہوتی ہے۔