سورة الزلزلة - آیت 4
يَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اس دن زمین اپنی خبریں بتائے گی۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
زمین كی بیان كردہ خبریں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آیت كی تلاوت كر كے فرمایا، جانتے ہو زمین كی بیان كردہ خبریں كیا ہوں گی؟ لوگوں نے كہا اللہ تعالیٰ اور اس كے رسول صلی اللہ علیہ وسلم كو ہی علم ہوگا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو جو اعمال بنی آدم نے زمین پر كیے ہیں وہ تمام ظاہر كر دے گی كہ فلاں فلاں شخص نے فلاں نیكی یا بدی فلاں فلاں جگہ فلاں وقت كی ہے۔ (بخاری: ۴۹۶۲)