سورة البينة - آیت 3
فِيهَا كُتُبٌ قَيِّمَةٌ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
جن میں مضبوط کتابیں (یعنی مضامین) مندرج ہوں اور جن لوگوں کو کتاب ملی ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اس آیت كے دو مطلب ہیں اور دونوں ہی درست ہیں ایك یہ كہ قرآن كی ہر سورت مكمل كتاب ہے اور یہ قرآن ایسی ہی ایك سو چودہ كتابوں كا مجموعہ ہے۔ اس كی ایك ایك سورت اپنے موضوع اور مضمون كے لحاظ سے مكمل ہے۔ اور دوسرا مطلب یہ ہے كہ اس میں سابقہ تمام كتب سماویہ كا خلاصہ یا جو باتیں دین كی اصل بنیاد رہی ہیں سب ذكر كر دی گئی ہیں۔