سورة الليل - آیت 11

وَمَا يُغْنِي عَنْهُ مَالُهُ إِذَا تَرَدَّىٰ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور جب وہ نیچے گرے گا (یعنی دوزخ کے گڑھے میں) تو اس کا مال اس کے کام نہ آئے گا۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

جب جہنم ميں گرے گا: یعنی یہ دوسری قسم كا آدمی جب جہنم كے گڑھے میں گر پڑے گا تو اس وقت اس كا مال جسے وہ اللہ كی راہ میں خرچ نہیں كرتا تھا اس كے كسی كام نہ آ سكے گا كیونكہ وہ مال تو دنیا میں ہی رہ گیا ہوگا۔ (تیسیر القرآن)