سورة الشمس - آیت 7

وَنَفْسٍ وَمَا سَوَّاهَا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور جان کی اور اس کی جس نے اسے درست اندام بنایا۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

انسان فطرتاً نیك اور موحد پیدا كیا گیا: یعنی نفس كو پیدا كرنے كے بعد اس میں وہ تمام ظاہری و باطنی قوتیں ركھ دیں۔ جن سے كام لے كر وہ ایسے امور سر انجام دے سكے۔ جن كے لیے اسے پیدا كیا گیا ہے۔ نیز اسے متناسب الاعضاء بنایا۔ بے ڈھبا اور بے ڈھنگا نہیں بنایا۔