سورة الشمس - آیت 5
وَالسَّمَاءِ وَمَا بَنَاهَا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور آسمان کی اور اس کی جس نے اسے بنایا۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
پھر آسمان كی قسم كھاتا ہے۔ یعنی آسمان اور اُس كی بناوٹ كی قسم جیسا كہ سورہ ذاریات (۴۷) میں ارشاد ہے کہ: ﴿وَ السَّمَآءَ بَنَيْنٰهَا بِاَيْىدٍ﴾ ’’آسمان كو ہم نے قوت كے ساتھ بنایا اور ہم كشادگی والے ہیں۔‘‘