سورة البلد - آیت 12
وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْعَقَبَةُ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور تو کیا سمجھا کہ گھاٹی کیا ہے ؟۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
گھاٹی كیا ہے؟: یہ گھاٹی دراصل اخلاقی بلندیاں ہیں، اور ان پر چڑھنے كا راستہ دشوار گزار اس لحاظ سے ہے كہ ایسے راستے عموماً انسان كی خواہش كے خلاف اور طبیعت كے لیے ناگوار اور گر انبار ہوتے ہیں۔