سورة الفجر - آیت 22

وَجَاءَ رَبُّكَ وَالْمَلَكُ صَفًّا صَفًّا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور تیرا رب آئے گا اور فرشتے قطار قطار آئیں گے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

آپ كا پروردگار آئے گا: اللہ تعالیٰ كی ذات سات آسمانوں كے اوپر عرش پر ہے۔ وہاں سے وہ كیسے آئے گا یہ جاننے كے ہم مكلف نہیں، جیسے اس كی شایانِ شان ہے ویسے ہی آئے گا اور اس حال میں آئے گا كہ فرشتے صفیں باندھے قطار دو قطار اس كے ساتھ ہوں گے یہی وہ دن ہوگا جب تم سے تمہارے اعمال كی باز پرس ہوگی۔