سورة الفجر - آیت 7
إِرَمَ ذَاتِ الْعِمَادِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
(یعنی) عاد اور ارم ستونوں والے کے ساتھ۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ تعالیٰ نے ان میں سے ایمانداروں كو تو نجات دے دی اور باقی بے ایمانوں پر تند و تیز خوفناك ہوا كا عذاب نازل كیا جو متواتر سات راتیں اور آٹھ دن چلتی رہی، یہ سارے كے سارے اس طرح غارت ہو گئے كہ ان كے سر الگ تھے اور دھڑ الگ تھے ان میں سے ایك بھی باقی نہ رہا۔ جس کا مفصل بیان قرآن کریم میں کئی جگہ ہے۔