سورة الفجر - آیت 6
أَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
کیا تونے نہیں دیکھا کہ تیرے رب نے عاد کیساتھ کیا کیا۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
قوم عاد كا ذكر: اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں كہ: تم نے قوم عاد جو سركش نافرمان اور متكبر تھے، رسول اللہ كی تكذیب كرتے تھے۔ ان كو عاد اولیٰ بھی كہا جاتا ہے، اور عاد ارم بھی۔ وہ اس لحاظ سے كہ وہ ارم بن سام بن نوح كی اولاد تھے۔ یہ خوب بلند و بالا قد و قامت ركھتے تھے، بلند و بالا عمارتیں بنانے كا آغاز انہوں نے ہی کیا تھا، اور جب وہ سفر كرتے تھے تو اپنے خیمے نصب كرنے كے لیے بہت مضبوط اور اونچی لكڑیاں جنھیں وہ ستون كہتے تھے استعمال كرتے تھے۔ ان كی طرف ہود علیہ السلام نبی بنا كر بھیجے گئے تھے جن کی انہوں نے تكذیب كی تھی۔